Aaj Logo

شائع 23 جنوری 2022 01:41pm

بھارت نے پاکستانی 35 یوٹیوب چینلز بلاک کردیئے

ممبئی: بھارت نے پاکستان میں قائم 35 یوٹیوب چینلز اور 2 ویب سائٹس کے ساتھ کئی سوشل میڈیا ہینڈلز کو بلاک کر دیا ۔

ہندوستان کی طرف سے بلاک کئے گئے یوٹیوب اکاؤنٹس کے کل سبسکرائبرز کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ تھی جبکہ ان کے ویڈیوز کو 130 کروڑ سے زیادہ دیکھا گیا تھا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کو موصول ہونے والی تازہ انٹیلی جنس معلومات کے مطابق جوائنٹ سکریٹری (پی اینڈ اے)، آئی بی کی وزارت نے کہا کہ 'حقائق کے ساتھ خبر'، 'عالمی سچائی'، 'انفارمیشن ہب'، 'اپنی دنیا ٹی وی' اور' سمیت 35 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

اس کے علاوہ کھوجی ٹی وی'، دو ٹویٹر اکاؤنٹس، دو انسٹاگرام اکاؤنٹس، 2 ویب سائٹس وائٹ نیوز اور ڈی ناؤ، جن کے یوٹیوب چینلز کو بھی بلاک کر دیا گیا جبکہ ایک فیس بک اکاؤنٹ،" وکرم سہائے بلاک کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے درمیان مشترکہ عنصر یہ ہے کہ وہ تمام اکاؤنٹس ’’پاکستان سے کام کرتے ہیں۔‘‘

Read Comments