Aaj Logo

شائع 02 فروری 2022 07:15pm

تحریک طالبان نے پاکستان میں دہشت گردی کے حملوں میں اضافہ کیا ہے: شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انہوں نے چیف سیکرٹریز اور پولیس کے انسپکٹر جنرلز کو خطوط لکھے ہیں جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے چوکس رہیں۔

شیخ رشید نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ تحریک طالبان پاکستان نے ملک میں دہشت گرد حملوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں تحریک طالبان کے دو دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد حکومت کو تین سے چار واقعات کا سراغ ملا جن میں کالعدم گروپ کا ہاتھ تھا۔

انہوں نے تحریک طالبان کے ساتھ جاری مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حکومت کیلئے اپنے تحریک طالبان کے مطالبات کو پورا کرنا ناممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے، تو حکومت اس سے نمٹائے گی۔

خیال رہے کہ جنوری میں دہشت گردی کی ایک نئی لہر نے ملک کو متاثر کیا کیونکہ کالعدم گروپ نے اسلام آباد اور خیبر پختونخواہ میں پولیس افسران کے قتل کی ذمہ داری قبول کی۔

Read Comments