Aaj Logo

شائع 04 فروری 2022 02:46pm

پاکستان اور سعودی عرب 1.2 بلین ڈالر کی تیل کی تنصیب کو فعال کرنے پر متفق

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب نے جلد از جلد 1.2 بلین ڈالر مالیت کی سعودی تیل کی تنصیب کو فعال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق اس حوالے سے مفاہمت آج (جمعرات) اسلام آباد میں وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن عمر ایوب خان اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ہوئی۔

دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ سال 29 نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیے 1.2 بلین ڈالر کے مالیاتی معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔

مالیاتی معاہدے کے مطابق سعودی عرب موخر ادائیگی کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے لیے 1سال کے لیے ماہانہ 100 ملین ڈالر تک کی فنانسنگ سہولت میں توسیع کرے گا۔

سعودی سفیر نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر سطح پر تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

Read Comments