Aaj Logo

شائع 21 فروری 2022 11:36am

ملکہ برطانیہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

لندن: 95 سالہ ملکہ برطانیہ الزبتھ کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں ۔

معاونین کے مطابق ان کی علامات ہلکی ہیں اور وہ اپنی ونڈسر کیسل رہائش گاہ پر ڈیوٹی جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ان کے معاونین نے ایک بیان میں کہا : "وہ طبی امداد حاصل کرتی رہیں گی اور تمام مناسب ہدایات پر عمل کریں گے۔"

ملکہ الزبتھ کے بڑے بیٹے پرنس آف ویلز نے 8 فروری کو اپنی والدہ سے ملاقات کی تھی اور 10 فروری کو ان کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

گزشتہ روز پیلیس نے ملکہ کی جانب سے ٹیم جی بی کرلنگ ٹیموں کو مبارکباد کا پیغام بھی جاری کیا۔

ملکہ برطانیہ کی جانب سے سرمائی اولمپکس میں ٹیموں کی شاندار کارکردگی کا اعلان کیا گیا جس کی بناء پر خواتین نے طلائی تمغہ اور مردوں نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ وہ ملکہ کی کووڈ سے جلد صحتیابی اور متحرک اچھی صحت کی تیزی سے واپسی کے خواہشمند ہیں۔

حزب اختلاف کے رہنما لیبر کے سرکیر اسٹارمر نے بھی ملکہ کی اچھی صحت اور جلد صحت یابی کی خواہش کی۔

6 فروری کو تخت پر بیٹھنے کی اپنی پلاٹینم جوبلی کے 70 سال مکمل ہونے کے موقع پرملکہ نے سینڈرنگھم ہاؤس میں تین ماہ سے زائد عرصے تک چیریٹی کارکنوں سے ملاقات بھی کی ۔

ملکہ برطانیہ جو اپریل میں 96 سال کی ہو جائیں گی، انہوں نے جنوری 2021 میں اپنی پہلی ویکسین لگائی تھی ۔

ڈیوٹی کے دوران یہ امکان ہے کہ ملکہ برطانیہ حکومتی وزراء اور دولت مشترکہ کے نمائندوں کی طرف سے ہر روز بھیجے جانے والے دستاویزات پڑھ رہی ہوں گی اور جہاں ضرورت ہوگی تو ان کی منظوری اور دستخط کریں گی۔

Read Comments