Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

ملکہ برطانیہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

ملکہ الزبتھ کے بڑے بیٹے پرنس آف ویلز نے 8 فروری کو اپنی والدہ سے ملاقات کی تھی اور 10 فروری کو ان کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
شائع 21 فروری 2022 11:36am
گزشتہ روز پیلیس نے ملکہ کی جانب سے ٹیم جی بی کرلنگ ٹیموں کو مبارکباد کا پیغام بھی  جاری کیا۔فائل فوٹو۔
گزشتہ روز پیلیس نے ملکہ کی جانب سے ٹیم جی بی کرلنگ ٹیموں کو مبارکباد کا پیغام بھی جاری کیا۔فائل فوٹو۔

لندن: 95 سالہ ملکہ برطانیہ الزبتھ کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں ۔

معاونین کے مطابق ان کی علامات ہلکی ہیں اور وہ اپنی ونڈسر کیسل رہائش گاہ پر ڈیوٹی جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ان کے معاونین نے ایک بیان میں کہا : "وہ طبی امداد حاصل کرتی رہیں گی اور تمام مناسب ہدایات پر عمل کریں گے۔"

ملکہ الزبتھ کے بڑے بیٹے پرنس آف ویلز نے 8 فروری کو اپنی والدہ سے ملاقات کی تھی اور 10 فروری کو ان کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

گزشتہ روز پیلیس نے ملکہ کی جانب سے ٹیم جی بی کرلنگ ٹیموں کو مبارکباد کا پیغام بھی جاری کیا۔

ملکہ برطانیہ کی جانب سے سرمائی اولمپکس میں ٹیموں کی شاندار کارکردگی کا اعلان کیا گیا جس کی بناء پر خواتین نے طلائی تمغہ اور مردوں نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ وہ ملکہ کی کووڈ سے جلد صحتیابی اور متحرک اچھی صحت کی تیزی سے واپسی کے خواہشمند ہیں۔

حزب اختلاف کے رہنما لیبر کے سرکیر اسٹارمر نے بھی ملکہ کی اچھی صحت اور جلد صحت یابی کی خواہش کی۔

6 فروری کو تخت پر بیٹھنے کی اپنی پلاٹینم جوبلی کے 70 سال مکمل ہونے کے موقع پرملکہ نے سینڈرنگھم ہاؤس میں تین ماہ سے زائد عرصے تک چیریٹی کارکنوں سے ملاقات بھی کی ۔

ملکہ برطانیہ جو اپریل میں 96 سال کی ہو جائیں گی، انہوں نے جنوری 2021 میں اپنی پہلی ویکسین لگائی تھی ۔

ڈیوٹی کے دوران یہ امکان ہے کہ ملکہ برطانیہ حکومتی وزراء اور دولت مشترکہ کے نمائندوں کی طرف سے ہر روز بھیجے جانے والے دستاویزات پڑھ رہی ہوں گی اور جہاں ضرورت ہوگی تو ان کی منظوری اور دستخط کریں گی۔

london

Queen Elizabeth II

corona test positive

BBC

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div