Aaj Logo

شائع 24 فروری 2022 03:15pm

یوکرینی فوج کا 50 روسی فوجیوں کو ہلاک اور 4 ٹینکوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ

کیف: یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کی جانب سے حملے کے بعد مشرقی شہر خارکیف کے قریب 50 روسی فوجیوں کو ہلاک جبکہ 4 ٹینکوں کو تباہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجسنی کے مطابق یوکرینی فوج نے لوہانسک علاقے کے ایک قصبے کے قریب 50 فوجیوں کو ہلاک اور 4 روسی ٹینکوں کو تباہ کر دیا جبکہ ملک کے مشرق میں چھٹا روسی طیارہ بھی مار گرایا۔

تاہم روس نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ اس کی فوج کے طیارے یا بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔

یوکرین کی بارڈر گارڈ سروس نے کہا کہ ان کے 3 فوجی جنوبی کھیرسن کے علاقے میں مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔

Read Comments