Aaj Logo

شائع 27 فروری 2022 01:40pm

جرمنی اور مغربی ممالک کا روس کو سوئفٹ سسٹم سے باہر نکالنے کا فیصلہ

برلن: جرمنی اور مغربی اتحادیوں نے روس کو سوئفٹ کے عالمی ادائیگی کے نظام سے نکالنے پر اتفاق کیا۔

جرمن حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کو روکنے کیلئے پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ، فرانس، کینیڈا، اٹلی، برطانیہ اور یورپی کمیشن کے ساتھ متفقہ پابندیوں میں روس کے مرکزی بینک کی روبل کو سپورٹ کرنے کی صلاحیت کو محدود کرنا بھی شامل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ دولت مند روسی شہریوں اور ان کے خاندانوں کیلئے "سنہری پاسپورٹ" کو بھی ختم کر دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان ممالک نے مزید اقدامات کرنے کیلئے اپنی رضامندی پر زور دیا ہے۔

Read Comments