Aaj Logo

شائع 03 مارچ 2022 03:08pm

کھیلوں کے بعد روسی ٹیمز ویڈیو گیمز سے بھی باہر

ویڈیو گیمز بنانے والی کمپنی الیکٹرونک آرٹس (ای اے) نے اپنے معروف این ایچ ایل اور فیفا کے سسٹم سے روسی ٹیموں کو باہر کردیا ہے۔

مختلف سیکٹرز سے وابستہ عالمی کمپنیوں کا روس میں اپنی خدمات و مصنوعات کی فراہمی معطل کرنے کے فوری بعد اب کھیلوں کی دنیا کی نامور کمپنی نے بھی اس فہرست میں شریک ہوکر ویڈیو گیمز میں روسی اسکواڈ کی "نو اینٹری" کا اعلان کردیا ہے۔

اس بات کا اعلان ای اے اسپورٹس فیفا اور این ایچ ایل کی جانب سے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا گیا ہے جس میں کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ یورپی یونین فٹ بال ایسوسی ایشن (یو ای ایف اے) اور عالمی آئس ہاکی فیڈریشن (آئی آئی ایچ ایف) کے فیصلے کی پیروی کرتے ہوئےکیا ہے۔

کمپنی نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ وہ روسی جارہیت کے خلاف یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور دنیا بھر میں امن کیلئے آواز بلند کرنے والی آوازوں میں بھی شامل ہیں۔

Read Comments