Aaj Logo

اپ ڈیٹ 06 مارچ 2022 12:05pm

سعودی عرب میں داخلے کے لیے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط ختم

سعودی حکومت نے کورونا وائرس کی پابندیوں میں کمی کرتے ہوئے مملکت میں داخلے پر پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط ختم کردی۔

سعودی گزٹ کے مطابق حرمین شریفین یعنی (مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ) سمیت تمام مساجد میں سماجی فاصلے کی پابندیاں بھی ختم کرتے ہوئے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ وزارت داخلہ کے مطابق تمام بند اور کھلے مقامات اور تقریبات پر سماجی فاصلے کو بھی معطل کر دیا۔

سعودی حکام نے (جنوبی افریقہ، نمیبیا، بوٹسوانا، زمبابوے، لیسوتھو، ایسواتینی، موزمبیق، ملاوی، ماریشس، زیمبیا سے آنے والے مسافروں کے لئے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط کردی ہے۔

اس کے ساتھ ہی مڈغاسکر، انگولا، سیشلز، یونائیٹڈ ریپبلک آف کوموروس، نائجیریا، ایتھوپیا اور افغانستان سے براہ راست پروازوں اور مملکت میں آمد پر پابندی اٹھا لی۔

Read Comments