Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سعودی عرب میں داخلے کے لیے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط ختم

وزارت داخلہ کے مطابق تمام بند اور کھلے مقامات اور تقریبات پر سماجی فاصلے کو بھی معطل کر دیا۔
اپ ڈیٹ 06 مارچ 2022 12:05pm
تصویر: حرمین شریفین ٹوئٹر
تصویر: حرمین شریفین ٹوئٹر

سعودی حکومت نے کورونا وائرس کی پابندیوں میں کمی کرتے ہوئے مملکت میں داخلے پر پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط ختم کردی۔

سعودی گزٹ کے مطابق حرمین شریفین یعنی (مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ) سمیت تمام مساجد میں سماجی فاصلے کی پابندیاں بھی ختم کرتے ہوئے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ وزارت داخلہ کے مطابق تمام بند اور کھلے مقامات اور تقریبات پر سماجی فاصلے کو بھی معطل کر دیا۔

سعودی حکام نے (جنوبی افریقہ، نمیبیا، بوٹسوانا، زمبابوے، لیسوتھو، ایسواتینی، موزمبیق، ملاوی، ماریشس، زیمبیا سے آنے والے مسافروں کے لئے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط کردی ہے۔

اس کے ساتھ ہی مڈغاسکر، انگولا، سیشلز، یونائیٹڈ ریپبلک آف کوموروس، نائجیریا، ایتھوپیا اور افغانستان سے براہ راست پروازوں اور مملکت میں آمد پر پابندی اٹھا لی۔

COVID 19

Saudi Arabia

coronavirus restrictions

COVID vaccines

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div