Aaj Logo

اپ ڈیٹ 12 مارچ 2022 01:22am

پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کا بیان سامنے آگیا

پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی وزارتِ دفاع کا جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ 9 مارچ 2022 کو معمول کی مینٹیننس کے دوران میزائل تکنیکی خرابی کے باعث فائر ہوا جو پاکستان کی سرزمین پر جا گرا تھا جس پر حکام نے سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحیٰ کورٹ انکوائری کا حکم دیا ہے۔

بیان میں بھارتی حکومت کا کہنا تھا کہ میزائل کا پاکستانی سرزمین پر گرنا انتہائی افسوسناک ہے لیکن خوشمستی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز 6 بج کر 33 منٹ پر بھارتی حدود سے ایک 'شے' پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 3 منٹ چند سیکنڈ ہوا میں رہی اور 260 کلومیٹر اند تک سفر کیا تھا۔

Read Comments