Aaj Logo

اپ ڈیٹ 12 مارچ 2022 01:47pm

سندھ میں 120 مویشی لمپی اسکن بیماری سے مرگئے

مویشی باڑوں میں متعدد جانوروں میں پھیلنے والی خطرناک بیماری لمپی اسکن سے سندھ میں 120 جانور مرگئے۔

سندھ لائیو اسٹاک کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نذیر کولہوڑو نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جلد کی بیماری لمپی اسکن نے صوبے میں 22 ہزار جانوروں کو متاثر کیا ہے۔

ڈاکٹر نذیر کولہوڑو نے کہا کہ اب تک صرف 120 جانور اس بیماری سے مر چکے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل سندھ لائیو اسٹاک نے کہا کہ حکومت نے جلد کے امراض کی ویکسین کے لیے 4 کمپنیوں سے رابطہ کیا اور ان کمپنیوں کو رجسٹر کرنے کے لیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو بھی لکھا ہے۔

تاہم انہوں نے مزید کہا کہ دستاویزات کا عمل جاری ہے اور امید ہے کہ ایک ہفتے کے اندر ویکسین دستیاب ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ یاد رہے کہ 9 مارچ کو وزیر لائیو اسٹاک سندھ عبدالباری پتافی نے آگاہ کیا تھا کہ لمپی اسکن ڈیزیز (ایل ایس ڈی) خطرناک بیماری ہے۔

Read Comments