Aaj Logo

شائع 18 مارچ 2022 11:29am

تحریک عدم اعتماد: قومی اسمبلی اجلاس 21 مارچ کو بلانے کا گرین سگنل دے دیا گیا

اسلام آباد: تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر قومی اسمبلی اجلاس 21 مارچ کو بلانے کا گرین سگنل دے دیا گیا،25یا 26 کو دوبارہ اجلاس ہوگا۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس 21 مارچ کو بلانے کا گرین سگنل دے دیا گیا، نوٹیفکیشن ایک دو دن میں جاری کردیا جاے گا، قومی اسمبلی اجلاس اسمبلی ہال میں ہی ہوگا، 21 مارچ کو اجلاس کی صورت میں رکن اسمبلی خیال زمان کیلئے فاتحہ خوانی ہوگی اور اجلاس ملتوی کردیا جاے گا۔

22 تا 24 تک یوم پاکستان اور او آئی سی کانفرنس کی تعطیل ہوگی، 25یا 26 کو دوبارہ اجلاس ہوگا، 2یا 3دن بحث اور پھر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی، ووٹنگ اوپن اور اراکین کی ڈویژن کے ذریعے ہوگی۔

قومی اسمبلی اجلاس کیلئے سیکرٹریٹ کو 21 مارچ سے قبل تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Read Comments