Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 مارچ 2022 04:29pm

رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 6.1 فیصد اضافہ

کراچی: رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں6.1 فیصد اضافہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جولائی تا فروری 2022 کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ایک ارب 25 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی۔

تاہم مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 131 فیصد اضافے سے ایک ارب 84 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی۔

مزید براں ایکویٹی مارکیٹ میں سرمایہ کاری سے 31 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا انخلاء ہوا اور پورٹ فولیو سرمایہ کاری 90 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری 4 ارب 62 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

Read Comments