Aaj Logo

اپ ڈیٹ 19 مارچ 2022 07:47pm

'دوبارہ اپنی پہلی محبت کو وقت دینا چاہتی ہوں'

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکہ شرما نے دوبارہ اپنی محبت کو وقت دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام پر بھارتی اداکارہ کی جانب سے ایک پوسٹ شائع کی گئی جس میں انہوں نے اپنی فلم پروڈکشن کمپنی سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ماں اور پیشہ ورانہ اداکارہ کی حیثیت سے وہ اپنی زندگی کو نئے انداز میں متوازن کرنا چاہتی ہیں اس لیے انہوں نے اپنی پہلی محبت 'اداکاری' کو وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی اداکارہ کو آخری بار 2018 میں شاہ رخ خان اور کیٹرینہ کیف کے ہمراہ 'زیرو' نامی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا گیا تھا۔

Read Comments