Aaj Logo

شائع 25 مارچ 2022 07:23pm

وزیراعظم ہاؤس کے ذاتی یوٹیوب اکاؤنٹ کا نام عمران خان میں تبدیل

اسلام آباد: وزیر اعظم ہاؤس کے ذاتی یوٹیوب اکاؤنٹ کا نام تبدیل کرکے عمران خان رکھ دیا گیا ہے۔

اس یوٹیوب چینل میں وزیر اعظم عمران خان کی 2018 میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سمبھالنے سے لے کر اب تک کے تمام خطاب کی ویڈیو موجود ہیں اور یہ چینل یوٹیوب کی جانب سے منظور شدہ تھا۔

کمپنی کی پالیسی کے مطابق چینل کا نام تبدیل کرنے کے باعث یوٹیوب اس چینل کو منظور شدہ اکاؤنٹ کی فہرست سے خارج کردیتا ہے جس سے صارفین کو چینل پر آفیشنل ٹک نمایاں نہیں ہوتا۔

اس معاملے پر حکومتِ پاکستان کے ڈجیٹل میڈیا ونگ منیجر عمران غزالی نے بتایا کہ ان کے شعبہ کے پاس وزیراعظم ہاؤس کے فیس بُک اور ٹوئٹر اکاؤنٹس کی رسائی ہے، آفس کے یوٹیوب چینل کی نہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم ہاؤس کا یوٹیوب اکاؤنٹ شعبہ ڈجیٹل میڈیا کی تشکیل سے قبل بنایا گیا تھا جس کی رسائی صرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے پاس ہے۔

یاد رہے کہ 4 برس قبل اقتدار میں آتے ہی پی ٹی آئی نے ن لیگ کو پنجاب حکومت کے ڈجیٹل اثاثے واپس نہ کرنے چوری کا الزام عائد کیا تھا۔

Read Comments