Aaj Logo

شائع 29 مارچ 2022 11:04pm

کانگو: اقوام متحدہ امن مشن کا ہیلی کاپٹر تباہ، 8 افسران و اہلکار شہید

مشرقی جمہوری کانگو میں ایم 23 نامی باغیوں نے اقوام متحدہ امن مشن کے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا جس کے نتیجے میں 8 افسران و اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگو فوج نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پوما ہیلی کاپٹر کو باغیوں کی جانب سے اپنے زیر کنٹرول علاقے میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ شہری آبادی کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے مشن پر تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے میں پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں سمیت امن مشن پر مامور 8 اہلکار شہید ہوئے جن میں لیفٹیننٹ کرنل آصف، میجرسعد، معاون پائلٹ میجر فیضان علی، نائب صوبیدار سمیع اللہ خان، حوالدار محمد اسماعیل، کریو چیف محمد جمیل شامل ہیں۔

Read Comments