کانگو: اقوام متحدہ امن مشن کا ہیلی کاپٹر تباہ، 8 افسران و اہلکار شہید
کانگو فوج کے مطابق پوما ہیلی کاپٹر کو باغیوں کی جانب سے اپنے زیر کنٹرول علاقے میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ شہری آبادی کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے مشن پر تھا۔
مشرقی جمہوری کانگو میں ایم 23 نامی باغیوں نے اقوام متحدہ امن مشن کے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا جس کے نتیجے میں 8 افسران و اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگو فوج نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پوما ہیلی کاپٹر کو باغیوں کی جانب سے اپنے زیر کنٹرول علاقے میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ شہری آبادی کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے مشن پر تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے میں پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں سمیت امن مشن پر مامور 8 اہلکار شہید ہوئے جن میں لیفٹیننٹ کرنل آصف، میجرسعد، معاون پائلٹ میجر فیضان علی، نائب صوبیدار سمیع اللہ خان، حوالدار محمد اسماعیل، کریو چیف محمد جمیل شامل ہیں۔
united nation
Pak army
UN Peace Keeping Mission
مزید خبریں
ایف بی آر نے نان فائلرز کی سمیں بلاک کرنے کی ٹھان لی، ٹیلی کام آپریٹرز ’طلب‘
سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے کے گھر پر ن لیگ کے ایم پی اے کا حملہ
پنجاب میں گندم درآمد سے کوئی تعلق نہیں ہے، وفاقی وزیر داخلہ
مخصوص نشستوں کے معاملے سے پورے موجودہ پارلیمانی نظام کی تشکیل نو ہوگی، سلمان اکرم راجہ
کیڑوں والی گندم درآمد کرنیوالوں کے خلاف گھیرا تنگ
کل سے میٹرک کے امتحانات ، ایجنٹ فارم اور فیس لے کر غائب، ہزاروں طلبا پریشان
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.