Aaj Logo

شائع 30 مارچ 2022 07:49pm

اومان میں کان منہدم، 7 پاکستانی مزدور جاں بحق

ابری: اومان میں کان منہدم ہونے کے واقعے میں 7 پاکستانی مزدور جاں بحق جبکہ 4 لا پتہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ امومان کے دارالحکومت مسقط سے 260 میل کے فاصلے پر واقع شہر ابری میں پیش آیا جہاں 7 پاکستانی ملازمین جاں بحق ہوئے ہیں۔

اومان میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ کان میں کُل 140 کے قریب پاکستانی کام کرتے ہیں، افسوسناک واقعے میں اب تک 4 مزدور بھی لا پتہ ہیں۔

Read Comments