Aaj Logo

شائع 03 اپريل 2022 06:04pm

عمران خان کا اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے: مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب تک عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ نہیں ہوتی وزیراعظم اسمبلی تحلیل نہیں کرسکتا۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ آج قومی اسمبلی کے ایجنڈے کو نظر انداز کیا گیا اور پورے ملک کو سیاسی بحران کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ میں اسد قیصر کا حوالہ دیا گیا، عدم اعتماد کی تحریک اسد قیصر کے خلاف آچکی تھی، ان کا حوالہ دے کر رولنگ دینا غیر آئینی ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے،عدم اعتماد پیش کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل پانچ کا سہارا لیا گیا اور آج مضحکہ خیز سرپرائز دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر باہر سے ڈرافٹ کیا گیا پڑھ رہے تھے جبکہ اسپیکر کے پاس وقت ہی نہیں تھا۔

Read Comments