Aaj Logo

شائع 04 اپريل 2022 11:44am

شہباز شریف عدالت میں پیش ہونے کی بجائے اسلام آباد میں مٹرگشت کررہے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے رہنماء فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف عدالت میں پیش ہونے کی بجائے اسلام آباد میں مٹرگشت کررہے ہیں،کوئی عام آدمی ہوتا تو اب تک ضمانت منسوخ ہوچکی ہوتی۔

سابق وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شہباز شریف عدالت کو بدعنوانی کےمقدموں میں مطلوب ہیں، ان کی ضمانت کی درخواست عدالت میں ہے لیکن وہ وہاں پیش ہونے کی بجائے اسلام آباد میں مٹر گشت کر رہے ہیں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی عام آدمی ہوتاتواب تک ضمانت منسوخ ہوچکی ہوتی،جب تک قانون کااطلاق امیر اورغریب پر برابر نہیں ہوتاہم قوم نہیں بن سکتے۔

Read Comments