Aaj Logo

شائع 06 اپريل 2022 10:03am

شاہین شاہ آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں بڑی کامیابی حاصل کرلی

لاہور: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

22سالہ شاہین شاہ آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ میں 200 وکٹیں حاصل کرنے والے 22ویں پاکستانی بن گئے ہیں۔

شاہین آفریدی نے یہ اعزاز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے واحد ٹی 20میچ میں حاصل کیا۔

شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں 95، ون ڈے فارمیٹ میں 59 جبکہ ٹی 20 کرکٹ میں 46 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ اس طرح انہوں نے مجموعی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں 200 وکٹیں حاصل کرلی ہیں۔

اپنی اس کامیابی کو شاہین شاہ آفریدی نے اپنی فیس بُک اسٹوری پر شیئر کیا اور ساتھ اللہ کا شُکر ادا کیا۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف واحد ٹی 20انٹر نیشنل دلچسپ انداز میں 3وکٹوں سے جیت کر پاکستان کے تاریخی دورے کا اختتام متاثر کن انداز میں کیا۔

24 بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے میچ کو دیکھنے کلئےل27ہزار تماشائی قذافی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز ایک صفر سے جیتی جبکہ پاکستان نے ون ڈے سیریز میں دو ایک سے کامیابی حاصل کی۔

Read Comments