Aaj Logo

شائع 09 اپريل 2022 02:14pm

قدوس فورس ایک دہشت گرد گروپ ہے، امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو یقین ہے کہ ایران کی قدوس فورس ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حال میں ہی تازہ ترین ریمارکس امریکی فوج کے اعلیٰ ترین جنرل مارک ملی کے کہنے کے بعد سامنے آئے ہیں کہ وہ ایران کے پاسداران انقلاب کو امریکی دہشت گردی کی بلیک لسٹ سے نکالنے کی حمایت نہیں کرتے اور اپنے اس یقین کا اظہار کرتے ہیں کہ قدس فورس ایک دہشت گرد گروپ ہے۔

محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جالینا پورٹر نے کہا کہ "صدر نے جنرل ملی سے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ قدس فورسز دہشت گرد ہیں اور اس سے آگے ہم جوہری مذاکرات کے موضوعات پر تبصرہ نہیں کریں گے،"

تاہم ایران مطالبہ کر رہا ہے کہ امریکا ایک نئے جوہری معاہدے کے حصے کے طور پر پاسداران انقلاب کو دہشت گرد کی فہرست سے ہٹا دے.

اس ہفتے قانون سازوں سے بات کرتے ہوئے جنرل مِلی اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ان کے ذاتی خیالات کے بارے میں پوچھا گیا کہ آیا پاسداران انقلاب ایک دہشت گرد گروپ ہے یا نہیں۔

ساتھ ہی آسٹن نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا جبکہ جنرل ملی نے اپنی رائے دی اور جنرل ملی سے پاسداران انقلاب کے بارے میں پوچھا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ-قدس فورس ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔

تاہم واضح نہیں ہے کہ آیا اںہوں نے یہ فرق جان بوجھ کر کیا یا امریکا قدس فورس کو ہشت گردی کی فہرست میں برقرار رکھنے یا ہٹانے پر غور کر رہا ہے۔

العربیہ انگلش کی جانب سے ویانا میں ہونے والے جوہری معاہدے کے بارے میں اپ ڈیٹس کے لیے پوچھے جانے پر پورٹر نے کہا کہ کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہے۔

Read Comments