Aaj Logo

شائع 19 اپريل 2022 09:21pm

پاک افغان انگور آڈہ بارڈر ایک ہفتے کی بندش کے بعد کھول دیا گیا

جنوبی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر ایک ہفتے کی بندش کے بعد کھول دیا گیا ہے۔

جنوبی وزیرستان میں بارڈر زرائع کے مطابق پاک افغان انگورآڈہ بارڈر کو تجارت کے لئے کھول دیا گیا ہے اس قبل گذشتہ روز پیدل آمدورفت کے لئے بارڈر دیا گیا تھا۔

بارڈر گیٹ کو انگورآڈہ کے پہاڑی علاقے میں سیکورٹی کے ساتھ دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں کے بعد بند کیا گیا تھا جس میں ایک میجر اور جوان شہید ہوئے تھے جبکہ جوابی کاروائی میں تین دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے تھے۔

گذشتہ روز افغانستان حکومت نے بھی گیٹ کو دیوار بنا کر بند کردیا تھا تاہم آج وہ دیوار بھی گرا دی گئی ہے۔

Read Comments