Aaj News

جمعہ, اکتوبر 04, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

پاک افغان انگور آڈہ بارڈر ایک ہفتے کی بندش کے بعد کھول دیا گیا

گذشتہ روز افغانستان حکومت نے بھی گیٹ کو دیوار بنا کر بند کردیا تھا تاہم آج وہ دیوار بھی گرا دی گئی ہے۔
شائع 19 اپريل 2022 09:21pm
پاک افغان انگور اڈہ۔  فوٹو — ٹرائبل نیوز نیٹ ورک
پاک افغان انگور اڈہ۔ فوٹو — ٹرائبل نیوز نیٹ ورک

جنوبی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر ایک ہفتے کی بندش کے بعد کھول دیا گیا ہے۔

جنوبی وزیرستان میں بارڈر زرائع کے مطابق پاک افغان انگورآڈہ بارڈر کو تجارت کے لئے کھول دیا گیا ہے اس قبل گذشتہ روز پیدل آمدورفت کے لئے بارڈر دیا گیا تھا۔

بارڈر گیٹ کو انگورآڈہ کے پہاڑی علاقے میں سیکورٹی کے ساتھ دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں کے بعد بند کیا گیا تھا جس میں ایک میجر اور جوان شہید ہوئے تھے جبکہ جوابی کاروائی میں تین دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے تھے۔

گذشتہ روز افغانستان حکومت نے بھی گیٹ کو دیوار بنا کر بند کردیا تھا تاہم آج وہ دیوار بھی گرا دی گئی ہے۔

Pak Afghan border

South Wazirstan