Aaj Logo

شائع 20 اپريل 2022 01:01pm

کراچی: رمضان المبارک میں عطر کے استعمال میں اضافہ

کراچی: خوشبو کا استعمال ہر معاشرے میں کیا جاتا ہے جبکہ خصوصا ماہ رمضان میں اس کا استعمال زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

آج نیوز کے مطابق خاص طور پر رمضان المبارک میں جہاں مسلمان عبادات کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں، وہیں عطر کااستعمال بھی بڑھ جاتا ہے۔

دریں اثنا عطر کے استعمال سے نہ صرف لباس مہکایا جاتاہے جبکہ مساجد میں خوشبو کیلئے بھی عطر کا استعمال کیا جاتاہے۔

اس کے ساتھ ہی مسلمان نماز کی ادائیگی میں صاف سترے لباس پہنے کیساتھ خوشبوں کا بھی استعمال پسند کرتے ہیں۔

تاہم بازار میں خوشبو کیلئے طرح طرح کے پرفیوم دستیاب ہیں لیکن پاکیزگی کے پیش نظر عوام عطر کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ رمضان المبارک میں شہریوں کے عطر کے غیرمعمولی استعمال سے اس کے کاروبار سے منسلک افراد کے روز گار میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ عطر جہاں ماحول کو معطر کرتا ہے، وہاں اس سے لاکھوں لوگوں کا روزگار بھی وابسطہ ہے۔

Read Comments