Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

کراچی: رمضان المبارک میں عطر کے استعمال میں اضافہ

خاص طور پر رمضان المبارک میں جہاں مسلمان عبادات کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں، وہیں عطر کااستعمال بھی بڑھ جاتا ہے۔
شائع 20 اپريل 2022 01:01pm
ماہ رمضان میں عطر کی  مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے  ـــــ فوٹو فائل
ماہ رمضان میں عطر کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے ـــــ فوٹو فائل

کراچی: خوشبو کا استعمال ہر معاشرے میں کیا جاتا ہے جبکہ خصوصا ماہ رمضان میں اس کا استعمال زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

آج نیوز کے مطابق خاص طور پر رمضان المبارک میں جہاں مسلمان عبادات کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں، وہیں عطر کااستعمال بھی بڑھ جاتا ہے۔

دریں اثنا عطر کے استعمال سے نہ صرف لباس مہکایا جاتاہے جبکہ مساجد میں خوشبو کیلئے بھی عطر کا استعمال کیا جاتاہے۔

اس کے ساتھ ہی مسلمان نماز کی ادائیگی میں صاف سترے لباس پہنے کیساتھ خوشبوں کا بھی استعمال پسند کرتے ہیں۔

تاہم بازار میں خوشبو کیلئے طرح طرح کے پرفیوم دستیاب ہیں لیکن پاکیزگی کے پیش نظر عوام عطر کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ رمضان المبارک میں شہریوں کے عطر کے غیرمعمولی استعمال سے اس کے کاروبار سے منسلک افراد کے روز گار میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ عطر جہاں ماحول کو معطر کرتا ہے، وہاں اس سے لاکھوں لوگوں کا روزگار بھی وابسطہ ہے۔

karachi

Ramzan 2022

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div