Aaj Logo

شائع 22 اپريل 2022 01:11pm

گاڑی یا ہیلی کاپٹر! آخر کتنے پیسے خرچ ہوئے؟

بھارتی ریاست بہار کے کھگڑیا ضلع میں ایک شخص نے اپنی ہیچ بیک کار کو ہیلی کاپٹر جیسا بنا دیا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق دیواکر کمار نامی ایک شخص نے 3.5 لاکھ روپے خرچ کرکے اپنی گاڑی کی شکل و صورت کو تبدیل کردیا۔

اس شخص اپنی گاڑی پر ور روٹر بلیڈ، ٹیل بوم اور بہت کچھ شامل کیا ہے جبکہ گاڑی کے سائیڈ پر اور چھت کے ارد گرد بھی سرخ اور نیلی دھاریاں تھیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے دیواکر نے کہا کہ "میں نے اسے یوٹیوب پر دیکھا اور ایسا کرنے کا سوچا تھا، پھر میں نے اپنی گاڑی پر 3.5 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں۔ "

دیواکر کمار کا مزید کہنا تھا کہ وہ شادی کی تقریبات کیلئے اپنی کار سے ہیلی کاپٹر کرائے پر دینے کا منصوبہ بنا رہا ہے جبکہ اسے شادی کی تقریبات میں بکنگ کیلئے استعمال کرے گا۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بہار میں کسی شخص نے اپنی کار کو موڈیفائی کرنے کیلئے اس طرح کی تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ پیش کیا ہو۔

اس سے قبل فروری میں بہار کے بگہا کے رہائشی نے بھی اپنی نینو کار کو 2 لاکھ روپے سے زیادہ خرچ کرکے ہیلی کاپٹر میں تبدیل کیا تھا۔

تاہم وہ اسے 15ہزار روپے کی معمولی قیمت پر کرایہ پر دینے کا بھی منصوبہ بنا رہا تھا۔

Read Comments