Aaj Logo

شائع 26 اپريل 2022 01:02pm

لاہور ہائیکورٹ کی مریم نواز کی عمرے پر جانے کی درخواست پر سماعت سے معذرت

لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ نے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی عمرے پر جانے کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ نے مریم نواز کی عمرے پر جانے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر فیصل بخاری نے مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کیخلاف سپریم کورٹ میں کیس اور نیب حملہ کیس بھی زیر التواءہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ان مقدمات میں ملوث مریم نواز کے علاوہ تمام ملزمان بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں، مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر ہے لہذا ان کی درخواست مسترد کی جائے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے ذاتی وجوہات کی بناء پر درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی جس پر عدالت نے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی کو بھجوا دی۔

عدالت کی جانب سے نوٹ لکھا گیا ہے کہ چیف جسٹس کسی دوسرے بینچ کو درخواست سماعت کیلئے مقرر کریں۔

Read Comments