Aaj Logo

شائع 02 مئ 2022 05:40pm

عمران خان کی کردار کشی کیلئے مہم شروع ہونے والی ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے کہاق کہ عمران خان کی کردار کشی کیلئےمہم شروع ہونےوالی ہے۔

ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جعلی ویڈیوز، آڈیوز کے ذریعےعمران خان کی کردار کشی ہوگی جس کیلئے مہم شروع ہونے والی ہے جبکہ مخالفین نے 2018 میں ایک خاتون کو پیسے دے کرکتاب بھی لکھوائی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفین کے خلاف توہین مذہب قوانین کااستعمال کرنے والی یہ پہلی حکومت ہے، جس کے وزیر داخلہ اور وزیر قانون اس حرکت اور دیگر دھمکیوں کا فاتحانہ اعتراف بھی کررہے ہیں۔ اس سے پہلے یہ حرکت فرقہ ورانہ سیاست کرنے والی جماعتیں کرتی تھیں۔

Read Comments