Aaj Logo

شائع 07 مئ 2022 02:32pm

سینئر صحافی خالد حمید فاروقی انتقال کرگئے

برسلز: سینئر صحافی خالد حمید فاروقی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

آج نیوز کے مطابق فیملی ذرائع نے بتایاکہ خالد حمید فاروقی کچھ عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے لیکن لندن سے برسلز واپس پہنچے تو اچانک ہارٹ اٹیک ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا

خالد حمید فاروقی کا تعلق کراچی سےتھا لیکن وہ طویل عرصے سے یورپ میں مقیم تھے، تاہم ان کے پسماندگان میں بیوہ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔

خالد حمید فاروقی عالمی امور پر رپورٹنگ کے لیے شہرت رکھتے تھے جبکہ حال ہی میں انہوں نے فرانس کے صدارتی انتخابات کی کوریج کی تھی۔

وزیر اعظم کی تعزیت

وزیر اعظم شہباز شریف نے سینئر صحافی خالد حمید فاروقی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے خالد حمید فاروقی کی وفات کو شعبہ صحافت کا بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ میدان میں ان کی خدمات کو آنے والے عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

خالد حمید فاروقی کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے سینئر صحافی فیضان لاکھانی نے لکھا کہ “انہیں اپنے صحافتی اصولوں پر قائم رہنے کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔”

ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاء الدین یوسفزئی نے خالد حمید فاروقی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ‘‘خالد حمید صاحب ایک پیارے آدمی تھے۔’’

Read Comments