چکن شوارما کھانے کی وجہ سے 16 سالہ نوجوان لڑکی کی موت واقع

بھارتی ریاست کیرالہ میں فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے 16 سالہ نوجوان لڑکی کی موت سمیت 30سے ذائد افراد تسویشناک حالت میں...
شائع 07 مئ 2022 10:43am

بھارتی ریاست کیرالہ میں چکن شوارما کھانے کی وجہ سے 16 سالہ نوجوان لڑکی کی موت سمیت 30سے ذائد افراد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیئے۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق چکن شوارما کھانے کے بعد ہسپتال میں داخل کیے گئے۔

ڈاکٹروں کے مطابق شگیلا انفیکشن ریگولر فوڈ پوائزننگ سے زیادہ سنگین ہے جبکہ اس کی بنیادی علامت میں پیٹ میں درد، بخار، قے وغیرہ بھی ہو سکتے ہیں۔

تاہم یہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں یا کم قوت مدافعت والے بچوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے ہی 16 سالہ طالبعلم دیوآنند کی موت ہو گئی تھی جب اس نے نجی ہوٹل سے شوارما کھایا تھا۔

اسی دن تقریباً 30 دیگر افراد کو ہسپتال میں داخل کیا گیا، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے ہوٹل کے مالک اورعملے کو گرفتار کر لیا ہے۔

Read Comments