Aaj Logo

شائع 08 مئ 2022 01:51pm

وزیراعظم نے نسرین جلیل کو گورنر سندھ مقرر کرنے کی سمری صدر کو بھیج دی

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم کی رہنماء نسرین جلیل کو گورنر سندھ مقرر کرنے کی سمری صدر مملکت عارف علوی کو بھیج دی۔

عمران اسماعیل کے گورنر سندھ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد نئے گورنر کا نام بھی سامنے آ گیا،نسرین جلیل کو گورنر سندھ مقرر کرنے کی سمری ایوان صدر ارسال کر دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے منظوری کے بعد سمری صدر مملکت کو بھیج دی گئی ہے۔

دوسری جانب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کا چیئرمین واپڈا کے عہدے سے دیا گیا استعفیٰ بھی منظور کر لیا گیا۔

Read Comments