Aaj Logo

شائع 08 مئ 2022 04:11pm

لاہور: نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈاکٹر قتل

لاہورجنرل ہسپتال کے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر فیاض حسین کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قتل کردیا۔

آج نیوز کے مطابق کوٹ لکھپت کےعلاقہ گلشن احباب سوسائٹی میں مقیم جنرل ہسپتال کےڈاکٹرفیاض حسین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

ڈاکٹر فیاض جنرل ہسپتال لاہورمیں آرتھوپیڈک سرجن تھے جبکہ پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹر فیاض حسین کو نامعلوم افراد نے گھرمیں گھس کر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پولیس اورفرانزک ٹیموں نے موقع پرپہنچ کرشواہد اکھٹے کرلئے جبکہ مقتول کا تعلق لیہ سے ہے، وہ 4 سال سےلاہورمیں مقیم تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے ڈاکٹر فیاض کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

Read Comments