Aaj Logo

شائع 12 مئ 2022 11:33am

وزیراعلی پنجاب کا ڈینگی کیخلاف موثر مہم چلانے کا اعلان

لاہور: وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ڈینگی کیخلاف موثر مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

آج نیوز کے مطابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے انسداد ڈینگی مہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تمام ادارے الرٹ ہوجائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ2011 کے پیٹرن کے مطابق یونین کونسل، تحصیل، ضلع اور ڈویژن کی سطح پر انسداد ڈینگی کمیٹیوں کو فعال کیا جائے اور ایس او پیز پر من و عن عمل کیا جائے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے اقدامات پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہوگی اور کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ مون سون سے قبل سرویلنس کا موثر نظام وضع کیا جائے، معیاری سپرے اور ضروری ادویات کا بروقت انتظام کیا جائے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ وضع کردہ پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

مزید کہا کہ انسداد ڈینگی کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کی جائے گی۔

Read Comments