Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 مئ 2022 09:36am

متحدہ عرب امارات کے صدر ابوظہبی میں سپرد خاک

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کو ابوظہبی کے الباطین قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

عرب میڈیا کو سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ ان کی تدفین سے قبل ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان اور ان کے خاندان کے افراد نے ابوظہبی کی پہلی مسجد شیخ سلطان بن زید میں نماز جنازہ ادا کی۔

اس کے علاوہ جمعہ کو سعودی عرب کے ولی عہد شاہ سلمان نے مسجد نبوی میں عشاء کی نماز کے بعد مرحوم شیخ خلیفہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی ہدایت کی۔

شیخ خلیفہ بن زید النہیان 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران تھے جبکہ وہ جمعہ کو 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

تاہم وہ متحدہ عرب امارات کے دوسرے صدر اور ابوظہبی کی امارات کے 16ویں حکمران تھے جبکہ وہ شیخ زید کے بڑے بیٹے تھے۔

Read Comments