Aaj Logo

شائع 14 مئ 2022 08:54pm

ہیٹ اسٹروک بروقت علاج نہ کرانے پر جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے، قومی ادارہ صحت نے شہریوں کو خبردار کردیا

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے ہیٹ اسٹروک سے متعلق شہریوں کو خبردار کردیا ہے۔

قومی ادارہ صحت نے ہیٹ اور سن اسٹروک سے متعلق ایڈوائزری میں متاثرہ شہروں کے عوام سے احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہیٹ سٹروک کابروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ موت جب کہ اعضاء کا نقصان یا معذوری کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

ین آئی ایچ نے بتایا کہ ہیٹ اور سن اسٹروک کی علامات میں خشک جلد، کمزوری، بخار، سر درد اور دل کی دھڑکن کا تیز ہونا ہے۔ شیرخوار، زائد العمر، ہائی بلڈ پریشر کے مریض کے لئے ہیٹ اسٹروک کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

ادارے نے شہریوں کو اس گرم موسم میں زیادہ پانی پینے، سر کو ڈھانپنے، ہلکے رنگ کے ڈھیلے لباس زیب تن کرنے جب کہ براہ راست سورج کی روشنی میں کام کرنے والے افراد کو زیادہ مقدارمیں پانی کا استعمال کرنے کی تلقیں کی ہے۔

Read Comments