پاکستان کو بنانا رِی پبلک کی طرف لے کر نہ جائیں، فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قاتل راناثنااللہ نےکہا کہ عمران خان 20بندےبھی جمع نہیں کرسکتا
شائع 16 مئ 2022 02:47pm

لاہور: سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان کوبنانا ری پبلک کی طرف لےکر نہ جائیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکنوں کے گھروں میں چھاپے مارے جارہےہیں، عدلیہ اور اداروں سے گزارش ہے کہ نوٹس لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آرٹیکل 63اے کا فیصلہ ایک ماہ میں دینے کا پابند ہے، ملک دشمن طاقتوں کی سازشیں روکنا ہرکسی کی ذمہ داری ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قاتل رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان 20 بندے بھی جمع نہیں کرسکتا، رانا ثناء اللہ سے کہتا ہوں کہ عزت و ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قاتل بھڑکے مارکراپنی ذلت کا بندوبست خود کریں گے.

Read Comments