Aaj Logo

شائع 18 مئ 2022 01:54pm

اگر احتياط نہ کی گئی تو بار بار ہيٹ ويو کا سامنا کرنا پڑے گا: شیری رحمان

اسلام آباد: وفاقى وزير موسمياتى تبدیلی شيرى رحمان نے کہا ہے کہ ہم دنیا کے آلودہ ممالک میں شامل ہوتے ہیں، گزشتہ تين سال سے تربت، جيکب آباد اور دادو دنيا کے گرم ترین شہروں کى فہرست میں شامل ہیں، اگر احتياط نا برتى گئى تو بار بار ہيٹ ويو کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اسلام آباد میں تقريب سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان 2025 تک خشک سالی کا شکار ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا فی کس پانی کا استعمال دنیا میں سب سے زیادہ ہے، دریائے سندھ ہماری شہ رگ ہے، آج دریا خشک ہو گیا ہے، احتیاط نہ برتی گئی تو بار بار ہیٹ ویو آتی رہے گی۔

شيرى رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تعلیم کے معیار میں ذاتی طور پر مطمئن نہیں ہوں، طلباء پاکستان کا مستقبل ہے، کل انہوں نے ہی ملک کی قیادت کرنی ہے۔

Read Comments