Aaj Logo

شائع 26 مئ 2022 04:48pm

عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں جواب نہیں دیتے: احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کل عمران خان کارکنان کو چھوڑ کر بنی گالا جاکر سوگئے، سوال یہ ہےکہ عمران خان نے25مئی کا دن کیوں چنا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان ملک دشمنوں کیلئےسرگرمیاں کرتےہیں، پہلے بھی 14 اگست کےموقع پر دھرنا شروع کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 25 مئی کوبھارت نے یاسین ملک کوسزادیناتھی، اس موقع پرعوام نےیکجہتی کامظاہرہ کرناتھا،عمران خان نےبھارت کیخلاف احتجاج روکنےکیلئےکال دی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عمران خان اپنا مقصد پورا کر کے گھرجا کرسوگئے، عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں جواب نہیں دیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 4 سال میں تباہی پھیردی ہے۔

Read Comments