Aaj Logo

اپ ڈیٹ 26 مئ 2022 07:00pm

انتخابات پر 47 ارب 41 کروڑ کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا: قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش کردی گئیں

اسلام آباد: ملک میں آئندہ انتخابات پر سینتالیس ارب اکتالیس کروڑ کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے، قومی اسمبلی کے اجلاس میں عام انتخابات پر اخراجات کی تفصیلات پیش کر دی گئیں۔

تحریری جواب کے مطابق انتخابات میں آرمی سمیت سیکیورٹی کیلئے پندرہ ارب روپے کا تخمینہ لگایا ہے، بیلٹ پیپرز کی اشاعت کے لیے چار ارب تیراسی کروڑ ، انتخابی عملے کی تربیت کے لیے ایک ارب اناسی کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

پنجاب میں انتخابات کیلئے نو ارب 65 کروڑ، سندھ میں انتخابات کیلئے تین ارب 65 کروڑ، خیبر پختون خوا میں انتخابات کیلئے تین ارب 95 کروڑ اور بلوچستان میں انتخابات کیلئے ایک ارب 11 کروڑ کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

Read Comments