Aaj Logo

شائع 28 مئ 2022 06:57pm

عمران خان سپریم کورٹ کو دھمکانے کی کوشش کرتا ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی تیاری صرف اسلحہ جمع کرنی تھی،عمران خان سپریم کورٹ کو دھمکانے کی کوشش کرتا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی عوام آپ کے ساتھ نہیں ہے ، چار سال حکومت کی اور ناکام ہوئے ، پارلیمنٹ آپ کو مسترد کرے تو کہتے ہیں سازش ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے سیاسی انتقام لینے میں وقت ضایع کیا ہے ، ہم آپ کے ساتھ مذاکرات نہیں کر سکتے ، انتخابات اگست 2023 کو ہوں گے،انتظار کرنا سیکھیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مذاکرات اگر انتخابات کیلئے کرنے ہیں تو گھر بیٹھیں، اگست 2023 تک عمران خان آرام و انتظار کرو، موجودہ حکومت اپنا وقت پورا کرے گی۔

Read Comments