Aaj Logo

شائع 29 مئ 2022 12:43pm

شان مسعود کی ٹی 20 ویٹالیٹی بلاسٹ میں شاندار نصف سنچری

لندن: پاکستانی بلے باز شان مسعود نے ٹی 20 ویٹالیٹی بلاسٹ میں شاندار نصف سنچری اسکور کرڈالی۔

شان مسعود ٹی 20 ویٹالیٹی بلاسٹ میں ڈربی شائر کی کپتانی کررہے ہیں، انہوں نے لیسسٹر شائر کیخلاف میچ میں شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

شان مسعود نے لیسسٹر شائر کیخلاف 43 گیندوں پر 53 رنزکی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 4 چوکے بھی شامل تھے جبکہ ڈربی شائر نے میچ میں لیسسٹر شائر کو 70 رنز سے شکست دی۔

Read Comments