Aaj Logo

شائع 30 مئ 2022 12:19pm

‘میرا گھر توڑنے والے بچو گے تم بھی نہیں’، عامرلیاقت کی عمران خان کو بد دعا

کراچی: ڈاکٹرعامر لیاقت نےعمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میرا گھر توڑنے والے بچو گے تم بھی نہیں، تمہیں بشریٰ بیگم چھوڑ کر جائیں گی۔

ٹی وی میزبان عامرلیاقت ان خیالات کا اظہار عمران خان اور آصف زرداری کے درمیان مفاہمت سے متعلق ملک ریاض کی آڈیو لیک ہونے پر کیا تھا۔

عامر لیاقت نے اپنے تصدیق شدہ آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ میں عمران خان کو طنزیہ طور پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آصف زرداری سے مفاہمت کی لفٹ مانگ رہے ہیں۔

انہوں نے ساتھ ہی ایک مشہور گانے کے بول لکھے کہ ‘’ مجھ کو بھی تو لفٹ کرادے، تھوڑی سی تو لفٹ کرادے’’۔

عامر لیاقت نے لکھا کہ “عمران خان تم نے میرا گھر توڑا ہے دوست لیکن بچو گے تم بھی نہیں! جلد بشریٰ بیگم تمہیں چھوڑ جائیں گی، سب پتہ چل گیا ہے کہ تم نے کس کے ذریعے کتنی رقم ملک سے باہر بھیجی، بس اپنی حمایت میں ٹک ٹاک ویڈیو بنوانے کی غلطی کر بیٹھے، دعا کرتا ہوں کہ تم الیکشن کبھی نہ جیتو”۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے صرف مخالفت کی تھی لیکن عمران خان تم اتنے کینہ پرور نکلے کہ میرا گھر ہی توڑ ڈالا، اگر مرد تھے، تو دلائل سے مقابلہ کیوں نہ کیا؟

مزید کہا کہ عمران خان اور عامر لیاقت میں یہی فرق ہے کہ عمران بدلہ لیتا ہے اور عامر اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیتا ہے کیوں کہ اس کی پکڑ بہت شدید ہے۔

Read Comments