Aaj Logo

شائع 31 مئ 2022 12:13pm

لاڑکانہ پولیس کی کارروائی، ایک دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

لاڑکانہ: لاڑکانہ پولیس کی خفیہ اطلاع پر رتوڈیرو میں کارروائی، مقابلے کے بعد ایک دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد، کیبل وائر، ریموٹ کنٹرول، سرکٹ ڈیوائس، آئی فون ، ٹی ٹی پسٹل بمعہ میگزین، شناختی کارڈ برآمد کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر رتوڈیرو میں کارروائی کی، جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد کو گرفتارکرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق دہشتگرد سے 960 گرام بارودی مواد و اسلحہ برآمد ہوا ہے، جبکہ گرفتار دہشتگرد کا تعلق کلعدم تنظیم ایس آر اے سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگرد سکھر،خیرپور،لاڑکانہ میں دہشتگردی کامنصوبہ بنارہےتھے، گرفتاردہشت گرد کی شناخت سعید کے نام سے ہوئی۔

Read Comments