عمران خان نے مارچ کیلئے سرکاری وسائل استعمال کیے: امیر مقام
سوات: ن لیگ کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان نے مارچ کیلئے سرکاری وسائل استعمال کیے، عمران خان نےپہلے126دن کادھرنادےکرملک کونقصان پہنچایا۔
سوات میں پریس کانرنفرنس کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ عمران خان یوٹرن کےماہرہیں،صبح کچھ اورشام میں کچھ کہتےہیں، یہ لوگ چاہتےہیں کہ لاشیں گریں اوریہ سیاست کریں۔
انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے تو مدینہ میں بھی نعرے لگائے تھے، کیا خیبرپختونخوا کی فورس وزیراعلی سے تنخواہ لیتی ہے؟۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی نیت صاف ظاہر ہوچکی ہے، یہ لوگ مسلح افراد کے ذریعے حملہ کرنا چاہتے ہیں، پشاور ہائیکورٹ کو وزیراعلی کے بیان کا نوٹس لینا چاہئے، کہتے ہیں کہ امریکی سازش کے تحت مجھے نکالاگیا۔
امیر مقام نے کہا کہ آزادی کی بات کرنے والےعوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، خیبرپختونخوا کی عوام کو آزادی کامطلب نہ بتائیں، عمران خان بہادری کے ساتھ کیسز کا سامنا کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ جلد الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں،آپ الیکشن نہیں جیت سکتے، پہلے بھی آپ الیکشن نہیں جیتے تھے، جتوایا گیا تھا۔