Aaj Logo

اپ ڈیٹ 31 مئ 2022 10:39pm

ملک میں ذوالقعدہ کا چاند نظر آگیا

پاکستان میں منگل کو ذوالقعدہ کا چاند نظر آگیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں ذوالقعدہ کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا جس کے تحت وزارت مذہبی امور کی جانب سے متعلقہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت مذہبی امور نے اسلام آباد میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ذوالقعدہ کا چاند نظر آنےکا اعلان کیا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ یکم ذوالقعدہ 1443ہجری بروز بدھ یکم جون کو ہوگی۔

Read Comments