Aaj Logo

شائع 03 جون 2022 03:29pm

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ: جماعت اسلامی کا کل کراچی بھر میں احتجاج کا اعلان

کراچی :پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر جماعت اسلامی نے کل کراچی بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔

ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بتائیں انڈسٹری کیا کرے گی؟ آرڈر کیسے پورے کریں گے، ایکسپورٹ کیسے کریں گے، اشرافیہ گاڑیوں کا پیٹرول بند کیا جائے فرق نظر آجائے گا۔۔۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت نہیں بدلتی وہی لوگ وہی چہرے رہتے ہیں، پیٹرول ایک بار پھر مہنگا کردیا گیا،اسد عمر ہوں یا مفتاح اسماعیل کبھی اپنی جیب سے پیٹرول نہیں ڈلوایا ہوگا،پی ڈی ایم نے مہنگائی کو بنیاد بنا کر حکومت کو ختم کیا تھا،ملک کوآئی ایم ایف کےغلاموں نے برباد کردیا،بتایا جائے آئی ایم ایف کی اور کون کون سی شرائط ہیں؟

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ غریب آدمی کو برباد کردیا ہے،اب متوسط طبقہ کو ختم کرنے کے درپے ہیں، کل پورے شہر میں احتجاج کیا جائے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ 14 سال ہوگئے ایک حکومت کو کوئی بہتر نظام نہیں بناسکے،جیل روڈ سپر اسٹور کی آگ کی صورتحال آپ کے سامنے ہے،رہائشی فلیٹس میں اسٹور کی اجازت کیوں دی گئی۔

پریس کانفرنس ان کے ہمراہ جماعت اسلامی کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

Read Comments