Aaj Logo

شائع 05 جون 2022 10:18am

کیا انڈے دل کی صحت کیلئے اچھے ہیں؟

ہم سب جانتے ہیں کہ انڈے مختلف قسم کے ضروری غذائی اجزاء بھی ہوتے ہیں مگر اس بارے میں متضاد شواہد موجود ہیں کہ آیا انڈے کا استعمال دل کی صحت کیلئے فائدہ مند ہوسکتے ہیں۔

جریدے ہارٹ میں شائع ہونے والی 2018 کی ایک تحقیق ہے، جس میں چین میں تقریباً نصف ملین بالغ افراد شامل تھے۔

تاہم معلوم ہوا کہ جو لوگ روزانہ انڈے کھاتے ہیں (تقریباً ایک انڈا روزانہ) ان میں دل کی بیماری اور فالج کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں کافی کم ہوتا ہے جو انڈے کم کھاتے تھے۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ انڈے کا اعتدال سے استعمال خون میں دل کے لیے صحت مند میٹابولائٹس کی مقدار کو کیسے بڑھا سکتا ہے۔

پیکنگ یونیورسٹی کے شعبہ ایپیڈیمولوجی اینڈ بایوسٹیٹسٹکس کے ایسوسی ایٹ پروفیسر مصنف کینکنگ یو نے کہا کہ “ ہمارے نتائج اس بات کی ممکنہ وضاحت فراہم کرتے ہیں کہ انڈے اعتدال کے ساتھ کھانے سے دل کی بیماری سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔“

لہذا صحت مند ذندگی گذارنے کیلئے روزانہ انڈوں کا استعمال کیجئے مگر اپنی جیب کو دیکھ کراس کا فیصلہ کیجیئے گا۔

Read Comments