Aaj Logo

اپ ڈیٹ 06 جون 2022 12:55pm

بالی ووڈ اسٹارز شاہ رخ خان اور کترینہ کیف بھی کورونا کا شکار

نئی دہلی: شاہ رخ خان کا کورونا مثبت آتے ہی کترینہ کیف کی بھی حال ہی میں کورونا رپورٹ مثبت آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا مثبت آتے ہی کترینہ کیف کو آئیفا 2022 کی تقریب کو چھوڑنا پڑا، جہاں ان کے شوہر اداکار وکی کوشل کو بہترین اداکار قرار دیا گیا۔

دریں اثنا بھارتی مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بالی ووڈ سپر اسٹار کی جلد صحت یابی کیلئے اپنی نیک خواہش کا ظہار کیا ہے۔

تاہم بالی ووڈ کے متعدد اداکاروں کا بھی حالیہ دنوں میں کورونا مثبت آیا ہے، یہاں تک کہ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں انفیکشن میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

قبل ازیں بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کا کورونا مثبت آیا تھا، اکشے کمار کے اعلان کرنے کے ٹھیک ایک ہفتے بعد جب ان کا کورونا مثبت آتے ہی انہوں نے “کانز فلم فیسٹیول” میں انڈیا پویلین کا دورہ منسوخ کر دیا۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں اتوار کو ایک ہزار 400 سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Read Comments